کراچی میں بہت دن بعد شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بہت دن بعد شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ شہر کا موسم بہتر ہو گیا ۔ بادل بھی نظر آرہے ہیں، سمندری ہوائیں بھی چل پڑی ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔ شہرقائد میں پارہ نیچے آتے ہی شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
موسم کا حال بتانے والے کہتےہیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
یہ خوشخبری بھی سنائی کہ آئندہ چند روز میں موسم مزید بہتر ہو گا۔