Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں بھی جشن آزادی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

کراچی میں بھی جشن آزادی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
August 14, 2016
کراچی (92 نیوز) – ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن آزادی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، کراچی میں مزارقائد پرپر وقار تقریب ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نےگارڈز کے فرائض سنبھال لئے، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پرچم کشائی بھی کی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں، ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی جمیل اختر اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈئر اظہر خان نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر مزار سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔