Thursday, December 1, 2022

کراچی میں بھارتی ماہی گیر پولیس کے حسن سلوک کے گرویدہ ہو گئے،سیلفیاں بنوائیں    

کراچی میں بھارتی ماہی گیر پولیس کے حسن سلوک کے گرویدہ ہو گئے،سیلفیاں بنوائیں    

 کراچی(92نیوز)کراچی میں بھارتی ماہی گیر پولیس کے حسن سلوک کے گرویدہ ہو گئے دو سو اٹھارہ بھارتی گیروں کی کراچی پولیس کے افسر کیساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس کے یہ ہیں دبنگ افسر سرفراز اعوان جن کی بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ سیلفی کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں کورٹ پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے سرفرازاعوان کی بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ سیلفیاں ہٹ ہوگئیں افسر نے بھارتی ماہی گیروں کی خواہش پر ان کے ساتھ عدالت اور اسٹیشن پر سیلفیاں بنوائیں۔

سوشل میڈیا پرملکی اورغیر ملکیوں  نے جہاں پولیس کے حسن سلوک کی دل کھول کر داد دی وہیں بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کیساتھ ہندوستانی پولیس کے نارواسلوک پر بھی خوب تنقید کی گئی۔  شہریوں کا کہنا تھا یہی افسر اگر بھارت میں ہوتا تو انتہا پسند اس کو قتل کرچکے ہوتے دیکھتےہیں پاکستانی پولیس افسر کی مسکراہٹ کا بھارت کیا جواب دیتا ہے ۔