Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنیوالا پولیس افسر گرفتار

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنیوالا پولیس افسر گرفتار
April 20, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را  کے لئے کام کرنے والا پولیس افسر پکڑا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر سے گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا، تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ گلستان جوہر میں حساس اداروں نے ایس آئی یو پولیس کے ساتھ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے والا پولیس افسر پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی تھا اور کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بھی تھا، ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ اے ایس آئی شہزاد کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔