Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں بگڑے نواب اسلحے کا بے دریغ استعمال کرنے لگے

کراچی میں بگڑے نواب اسلحے کا بے دریغ استعمال کرنے لگے
February 27, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں بگڑے نوابوں نے اسلحے کا بےدریغ استعمال شروع کردیا،  شارع فیصل پر چلتی گاڑی سے ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی،  جس میں گاڑی چلانے والے نوجوان کو پستول لوڈ کرنے کے بعد فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔  دو دوستوں نے سی ویو کےقریب بھی ہوائی فائرنگ کی ۔

طلحہ ریاض اور عمیر راجپوت نامی نوجوانوں نے چلتی گاڑی سےہوائی فائرنگ کی ، فائرنگ کرنے والےنوجوان نے ویڈیوبھی بنوائی  اورسوشل میڈیاپر ڈال دی ۔

فائرنگ رات کے وقت شارع فیصل  پر ائیرپورٹ کے نزدیک کی گئی ، اس سے پہلے دونوں دوستوں نے دن میں سی ویو کے قریب گاڑی میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کی تھی ۔

وزیرداخلہ سندھ نےنوٹس لیتے ہوئے  ڈی آئی  ایسٹ سےرپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ کرنےوالوں کو قانون کی گرفت میں لانے  کاحکم بھی دےدیا ۔