کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں دم توڑنے لگیں

کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں دم توڑنے لگیں، بوٹ بیسن اور منگھوپیر سے لاپتہ ہونے والے بچے مل گئے۔
بورٹ بیسن سے لاپتہ بچہ سجاد 6 ماہ بعد مل گیا ،9 سال کا سجاد مکینک کی دکان پر کام کرتا تھا استاد کا تشدد برداشت نہیں کرسکا اور بھاگ کرفیصل آباد چلا گیا تھا ۔
منگھوپیر سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والا بچہ بھی والدین کو مل گیا ، 8 سال کے تنویر کا دل پڑھائی میں نہی لگتا ہے، اس لئے گھر سے چلا گیا تھا ۔
پولیس نے بچے کو ناردرن بائی پاس پر تحویل میں لیا اور والد کے حوالے کردیا ۔
