کراچی میں بوٹ بیسن پر گاڑی پر فائرنگ،حساس ادارے کا ملازم جاں بحق
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بوٹ بیسن پر گاڑی پر فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ہو گیا ہے ۔
نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی
دوسری جانب سچل بلاول گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ، 9زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیمیوں نے زخمی اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، ملبہ ہٹانے کا کام ابھی بھی جاری ہے ۔