Friday, September 30, 2022

کراچی میں بدامنی میں ملوث 24تخریب کاروں کی فہرستیں تیار

کراچی میں بدامنی میں ملوث 24تخریب کاروں کی فہرستیں تیار
کراچی(92نیوز)روشنیوں کے شہر کراچی میں  بدامنی میں ملوث چوبیس تخریب  کاروں کی فہرستیں تیارکر لی گئ  ہیں رواں سال بنائی گئی انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں بنائی گئی فہرستیں پولیس کو فراہم کر دی گئیں تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیکنیکل سرویلینس شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں نے روں برس مرتب کی گئی انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر بد امنی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث 24 تخریب کاروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں پولیس کو بھیجی گئی ان فہرستوں میں تخریب کاروں کے پتے انٹیلیجنس رپورٹس اور ان کے موبائل فون نمبرز بھی شامل ہیں۔ فہرست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کھوکھرا پار کا رہنے والا تخریب کار مظہر سہیل 15 برس سے شہر کے مضافات میں روپوش ہےیہ ملزم دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور اسٹریٹ کرائمز کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ فہرست میں پولیس کانسٹیبل شہزاد کے نام سے منسلک انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار اپنے بیٹے شمشاد کے ساتھ مل کر پولیس کے نام پر تاجروں سے بھتے لیتا ہے۔ کھوکھراپار کا حکیم صدیقی اور ذوالفقار فشریز میں آنے والی گاڑیوں سے بھتہ وصولی کر رہے ہیں فہرست میں کالعدم تحریک طالبان کے دو بھتہ خوروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں جس کے مطابق حاجی رزاق اور حاجی آصف نامی  کارندے مختلف ذرائع سے بھتہ وصولی کے بعد رقوم کالعدم تنظیموں کو پہنچا رہے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل سرویلینس شروع کر دی گئی ہے۔