کراچی(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی کا مقدمہ یہاں کی حکمران جماعتوں اور پرویز مشرف کا تحفہ ہیں ۔ آصف زرداری سندھ میں مذہب سے متعلق تبدیلی کا بل واپس لیں ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے ۔ عدالت نے ان سے نہیں بلکہ ان سے ثبوت مانگے جنہوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں ۔
تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سندھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں سیاسی، معاشی اور عدالتی انقلاب چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ اور کراچی کا مقدمہ ہر ایوان میں لڑینگے کراچی میں بدامنی اور مسائل ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کی دین ہیں ۔
انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ مذہب کی تبدیلی سے متعلق بل واپس لیا جائے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کرپشن کی داستان ہے ۔ سپریم کورٹ ان سے ثبوت مانگے جنہوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں ۔ امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں اللہ کا نظام اور اس کے رسول کی شریعت چاہتی ہے ۔ اس نظام میں فلاح بھی اور بقاء بھی ہے۔