Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں بحریہ ٹاﺅن کے متاثرہ الاٹیز نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا

کراچی میں بحریہ ٹاﺅن کے متاثرہ الاٹیز نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا
August 10, 2016
کراچی (92نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں بحریہ ٹاون کو غیرقانونی طور پر الاٹ کی گئی چھ ہزار ایکڑ اراضی پر تعمیرات بند کرنے کا حکم دیے جانے کے بعد بحریہ ٹاون کے الاٹیز نے بحریہ ٹاون سے رقم واپس دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بحریہ ٹاون کو سرکاری زمین کی منتقلی کیس کی سماعت کی جس کے دوران بحریہ ٹاو¿ن کو کراچی میں 5786 ایکڑ زمین پر تعمیرات سے روک دیا گیاتھا۔ عدالت نے ایم ڈی اے کو بحریہ ٹاون کو 12 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ اورٹرانسفر بھی روکنے کا حکم بھی دیاتھا۔ بحریہ ٹاون اس زمین پر سیکڑوں پلاٹ بنا کر ان کے الاٹیز سے رقم لے چکا ہے۔ اب ان الاٹیز نے بحریہ ٹاون سے اپنی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکا کیا گیا۔ بڑی تعداد میں الاٹیز کی جانب سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر بحریہ ٹاون کی انتظامیہ نے انہیں با ت چیت کے لیے بلایا جس کے دوران الاٹیز نہایت غم و غصے میں دکھائی دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے سکون اور اطمینان کی خاطر پلاٹ بک کرائے تھے لیکن بحریہ ٹاون نے انہیں پریشان کردیا ہے۔ بحریہ ٹاون کراچی کے متاثرین نے کہا ہے کہ اگر ان کی محنت سے کمائی گئی رقم واپس نہ کی گئی تو وہ انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔