Thursday, February 9, 2023

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کاسلسلہ جاری ہے،مختلف علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،صارفین  پریشانی لیکرشکایتی مراکز پہنچ رہےہیں لیکن شنوائی نہیں ہورہی۔

شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ میں  کراچی میں بجلی کی صارفین  دہائیاں دینےلگے ، مختلف علاقوں میں  چھ سے آٹھ گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے  ، سو فیصد ریکوری والے علاقوں میں  بھی بجلی بند ہے ۔

ایک طرف بجلی آتی نہیں دوسری طرف اضافی بل آرہےہیں جس پر صارف شکایت کرنےجائیں تو شنوائی بھی نہیں ہوتی۔

بیشترصارفین کایہی کہناہےکہ بجلی آتی نہیں بھاری بھرکم بل آجاتےہیں ، کےالیکٹرک صارفین نےوفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سےمطالبہ کیاکہ وہ لوڈ شیڈنگ کےساتھ ساتھ اووربلنگ کابھی نوٹس لیں۔