Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بریک ڈاﺅن !!! دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی نہ ہونے سے پانی کی سپلائی معطل

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بریک ڈاﺅن !!! دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی نہ ہونے سے پانی کی سپلائی معطل
July 27, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں صبح سویرے بارش کے بعد پھر بجلی کا بریک ڈاون ہوا ہے۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں اب بھی بجلی بند ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی بندش کے باعث پانی کی سپلائی معطل۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں رات تین بجے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا مگر شہر کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ کے الیکٹرک کے مطابق بارش اور تیز ہوا کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔ دوسری جانب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کا بریک ڈاو¿ن ہوا۔ بجلی معطل ہونے سے 72 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے پانی کی سپلائی معطل ہو گئی۔