Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی میں بارش سے  موسم خوشگوار

کراچی میں بارش سے  موسم خوشگوار
March 13, 2015
کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا لیکن شہریوں کو یہ موسم کی خوشگواریت زیادہ راس نہ آئی ۔ کراچی میں بارش سےجہاں موسم خوشگوارہواوہیں بجلی کی آنکھ مچولی سےشہریوں کی نیندیں بھی حرام ہوگئیں شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کاراج برقرار ہے۔ شہرقائدمیں بادل برسےتواکثرعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، رات گئےلوڈشیڈنگ نےشہریوں کی نیندیں حرام کردیں جبکہ سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج کراچی میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہےگا اورہلکی بارش کابھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ کم ازکم درجہ حرارت سترہ سےبائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔