Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں بارشیں،سارا نظام درہم برہم ، کہیں سڑکیں دھنس گئیں،کہیں گھٹنوں  گھٹنوں پانی جمع

کراچی میں بارشیں،سارا نظام درہم برہم ، کہیں سڑکیں دھنس گئیں،کہیں گھٹنوں  گھٹنوں پانی جمع
June 30, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی میں پری مون سون بارشیں کیا شروع ہوئیں سارے کا سارا نظام درھم برھم ہوگیا۔ کہیں سڑکیں دھنس گئیں تو کہیں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا۔ شہری انتظامیہ نے نا اہلی چھپانے کے لئیے بارش کے بعد نالوں کی صفائی شروع کردی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں پری مون سون بارشوں کے باعث دھنسنے والی سڑکوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ بارش کے باعث انڈر پاسز نے نالوں کی شکل اختیار کرلی شہری دہائیاں دیتے رہے لیکن کوئی مدد کو نہ آیا ،شہری انتظامیہ نے تو پھرتیوں کی حد ہی پار کردی ۔ بارش سے پہلے نالے صاف کرنے کے بجائے بارش کے بعد نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت اور مئیر کراچی اختیارات کی جنگ میں کراچی کے مسائل کو حل کرنا بھول گئے یہی وجہ ہے کہ اس سال بھی بارشوں میں شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔