کراچی میں بادلوں کی ہلکی سی پھوار سے بجلی رفو چکر ہو گئی
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا نظام جواب دے گیا ۔ ہلکی بوندا باندی ہوئی تو کے الیکٹرک کے نظام کی حقیقت کا پول کھل گیا ۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 3 گھنٹے سے زائد ایک درجن سے زائد علاقے بجلی سے محروم رہے۔
ملیر، گلستان جوہر گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، کلفٹن، لانڈھی، کورنگی اور اورنگی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔
تین گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع ہوا۔