Friday, October 7, 2022

کراچی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والا لٹ گیا

کراچی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والا لٹ گیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پولیس کو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں کامیابی نہیں مل پارہی ۔ جمشید روڈ پر اے ٹی ایم میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزم اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور پہلے سے موجود شہری کو یرغمال بنالیا ۔ ملزموں نے پے سلپ پر رقم چیک کی اور شہری کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا ۔
دونوں ملزموں نے شہری سے با آسانی رقم لوٹی اور نو دو گیارہ ہوگئے۔