کراچی میں اے این ایف کی کارروائی، گاڑی سے 1,115کلوگرام منشیات برآمد
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں اے این ایف کی کارروائی کے دوران گاڑی سے 1115 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاوارث گاڑی میں چرس تولیوں میں چھپائی گئی تھی، منشیات اور گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔