Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں ایک بار پھر گو عمران گو ہوگئی

کراچی میں ایک بار پھر گو عمران گو ہوگئی
April 10, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں این اے دو سو چھیالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نماز جمعہ پڑھنے شریف آباد کی جامع مسجد پہنچے نماز تو پہلے ہی ہوچکی تھی مگر ان کے استقبال کیلئے موجود متحدہ کے کارکنوں اور ہمدردوں نے گوعمران گو کے خوب نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی عمران اسماعیل نے اپنے انتخابی حلقے این اے 246 میں شریف آباد کی جامعہ مسجد میں  نماز جمعہ پڑھنے کی ٹھانی مگر شاید ان کا دن کچھ اچھا نہ تھا ایک تو تاخیر سےآنے کی وجہ سے نماز جمعہ نہ پڑھ سکے تو دوسری جانب ان کے استقبال کے لیےموجود تھے نعرے لگاتے ایم کیو ایم کے کارکنان۔ عمران اسماعیل نعروں کا ذرا برا نہ منایا  اور کہا کہ عمران خان کی آمد پر ایم کیو ایم کا رویہ قابل ستائش تھا ۔ کپتان کے کھلاڑی  نے حریف کی تعریف کی تو لگے ہاتھوں دیرینہ اتحادی جماعت اسلامی پر تنقید بھی کرڈالی ،میڈیا سے بات چیت کے بعد عمران اسماعیل گلی گلی جاکر الیکشن مہم چلانے کا ارادہ رکھتے تھےمگر گو عمران گو کے نعروں نے انہیں  واپسی پر مجبور کردیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔