Saturday, July 27, 2024

کراچی میں ایک اور بھوت بنگلہ سکول منظرعام پر آگیا

کراچی میں ایک اور بھوت بنگلہ سکول منظرعام پر آگیا
April 11, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں یوں تو ایسے بہت سے سکول ہونگے جہاں پڑھائی نہیں ہوتی ہوگی لیکن ایسا سکول جسے دیکھ کربھوت بنگلے کا گمان ہو شاید آپ نے نہ دیکھا ہو۔ تفصیلات کےمطابق جابجا مکڑی کے جالوں سے اٹی دیواریں۔ کچرے سے بھرے کمرے کمزور اور سرئیے نکلی ہوئی چھتیں  یہ کوئی بھوت بنگلہ نہیں بلکہ ایک سرکاری اسکول ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی کا گورنمنٹ پرائمری مسجد محمدی اسکول  جہاں عمارت کے اطراف دیوار کے بجائے کچرے کا ڈھیر ۔ کلاسوں کا ٹوٹا پھوٹا فرنیچر کھڑکیاں دروازے  اور پنکھوں کے بغیرکمرے کچھ کہے بنا بھی اپنی کہانی سنارہے ہیں۔ سکول کا اسٹاف بھی برائے نام جوتدریس میں نہیں خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے۔ سکول کے بچے کہتے ہیں کہ سکول ٹوٹاپھوٹا ضرور ہے لیکن وہ پھر بھی پڑھنے آجاتے ہیں۔ سکول کی اس عمارت کا المیہ یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ اس عمارت کے کھنڈر نما کمرے ہیرونچیوں اور افیمیوں کے بھی کام آتے ہی جہاں بیٹھ کر وہ سکون سے نشہ کرسکتے ہیں۔