Thursday, September 19, 2024

کراچی میں اپنا جناح گراونڈ بنائیں گے : انیس قائم خانی

کراچی میں اپنا جناح گراونڈ بنائیں گے : انیس قائم خانی
March 8, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے باغی رہنما مصطفیٰ کمال نے عوام سے تیزتر اور موثر رابطوں کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹس اور ایس ایم ایس کے لیے نیشنل نمبرز جاری کر دیے۔ انیس قائم خانی کہتے ہیں ہم وال چاکنگ نہیں دلوں میں بسنے کے لیے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے اپنی نئی پارٹی کو عوام میں مقبول کرانے اور عوامی رابطے کے لیے اپنا ٹویٹر اکاونٹ،ای میل آئی ڈی اور ایس ایم ایس کے لیے موبائل نمبرز جاری کردیے ہیں۔ عوام مصطفیٰ کمال سے ٹویٹر پر @syedMkamal1 اور @AapKiRaay پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مصطفی کمال کا ای میل اکاﺅنٹ [email protected] ہے جبکہ موبائل 2828622 0348 پر ایس ایم ایس بھی کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ کی بڑی تعدادبھی مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے لیے پہنچ گئی اور سیلفیوں کے بھی خوب دور چلے۔ ادھر انیس قائم خانی نے کہاہے کہ وہ کراچی میں اپنا جناح گراونڈ بنائیں گے۔ انہوں نے وال چاکنگ کرنے والوں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ وہ دلوں میں بسنے کے لیے آئے ہیں۔ انیس قائم خانی نے مارچ کے آخر یا اپریل کے شروع میں بڑے عوامی اجتماع کا بھی اعلان کر دیا۔ انہوں الزام عائد کیا کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تیسرے باغی ڈاکٹر صغیر احمد نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔