Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں آکر جو پیار ملا وہ ناقابل بیان ہے : بھارتی اداکار رضا مراد

کراچی میں آکر جو پیار ملا وہ ناقابل بیان ہے : بھارتی اداکار رضا مراد
March 15, 2016
کراچی(92نیوز)معروف بھارتی اداکار رضا مراد نے کہا ہے کہ کراچی میں آکر انہیں جو پیار ملا وہ ناقابل بیان ہے انہوں نے شہر قائد کو دل والوں کا شہر قرار دیا ۔ تفصیلات کےمطابق فلموں میں ولن مگر حقیقت میں ہیرو گرجدار آواز  مگر میٹھی گفتگو یہ ہیں  معروف بھارتی اداکار  رضا مراد وہ خصوصی دعوت پر کراچی پریس کلب پہنچے ۔ خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بار بیٹی کی ضد سے مجبور ہو کر آئے ہیں۔ رضا مراد نے  کہا کہ انہیں جو پیار ملا  اس کے اظہار کے لیے الفاظ کم ہیں  انہوں نے کراچی کو دل والوں کا شہر قرار دیا ۔ تقریر کے اختتام پر رضا مراد نے شاعری کے ذریعے پاک بھارت ممالک کو امن کا پیغام دیا ۔ پریس کلب  کے عہدیداروں کی جانب سے رضا مراد اور ان کی صاحبزادی کو اجرک اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔