Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں آرٹیکل 149 کلاز فور کا نفاذ سندھ کی تقسیم ہو گی، محمد زبیر

کراچی میں آرٹیکل 149 کلاز فور کا نفاذ سندھ کی تقسیم ہو گی، محمد زبیر
September 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) نون لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کراچی میں آرٹیکل 149 کلاز فور کا نفاذ سندھ کی تقسیم ہو گی۔ محمد زبیر نے کہا کراچی میں کئی مہینوں سے کچرے پر لڑائی جھگڑا ہو رہا ہے۔ کراچی کے مسائل کا کوئی حل سامنے نہیں آرہا۔ چندہ لیکر کراچی کو صاف کرنا بری طرح ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا علی زیدی کی کمیٹی کی وجہ سے مزید مسائل پیدا ہو گئے۔ کراچی سےمنتخب 14 رکن قومی اسمبلی کہاں ہیں؟؟ محمد زبیر نے کہا کراچی کی صورتحال میں سب سے زیادہ بدنام ایم کیوایم نظر آرہی ہے۔ ایم کیوایم کا پی ٹی آئی کےخلاف اعلانیہ سامنے آنا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا وزیر قانون کا آرٹیکل 149 لاگو کرنے کا بیان حیران کن ہے۔ حکومت ہر طرح کی لاقانونیت کر رہی ہے۔ کراچی کے اندر بھی ڈاکہ ڈالنے لگی ہے۔