کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، جس میں پہلے کورونا اور بعد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی۔ متعلقہ شخص کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تاہم وہ ہوٹل سے فرار ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق قرنطینہ پر سیکیورٹی محکمہ داخلہ پولیس اورمتعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے، نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 19 میں سے 5 کی سیکونسنگ ابھی ہونی ہے، قرنطینہ میں سکیورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی ہے، سکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث 38 افراد قرنطینہ سے بھاگ چکے ہیں۔
حکومت نے بھی کیٹیگری سی اور اومیکرون والے ممالک پرسفری پابندی لگائی ہے تاہم برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔