Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں انیس مقامات پر احتجاج اور جلسے جلوس پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد

کراچی میں انیس مقامات پر احتجاج اور جلسے جلوس پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد
February 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں انیس مقامات پر احتجاج اور جلسے جلوس پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

 پابندی والے مقامات میں ماڑی پور روڈ، شارع فیصل، پی اے ایف روڈ، سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، انڈس ہائی وے شامل ہیں۔ ریلوے اسٹیشن، ناردرن بائی پاس، حب روڈ، شاہراہ پاکستان اور دیگر علاقوں پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔ متعلقہ شاہراہوں پر 60 روز کیلئے دھرنے ، جلوس ،احتجاج اور ریلیاں نکلانے پر پابندی ہے۔ فیصلہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر کیا گیا تھا۔