کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز کل سے ہو گا

کراچی (92 نیوز) کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز کل سے ہو گا۔ انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کے بجائے میڈیا کوریج پر ہی پابندی لگا دی۔
انٹر بورڈ انتظامیہ نے امتحانات کے دوران میڈیا پر امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ چیئرمین انٹربورڈ نے موقف اپنایا کہ امتحانات میں نقل روکنا بورڈ کا کام ہے میڈیا کا نہیں۔
انہوں نے کہا انٹربورڈ میڈیا کو امتحانات کی کوریج کی اجازت نہیں دے گا۔ انٹر کے گزشتہ امتحانات میں میڈیا نے نقل کے وٹس اپ گروپ بے نقاب کیے تھے۔
گزشتہ برس میڈیا رپورٹس کے بعد ہی وزراء نے امتحانی مراکز کے دورے بھی کئے تھے۔