کراچی میں انتخابی معرکہ آج،پولنگ کچھ دیر بعد شروع ہوجائیگی
کراچی(92نیوز)کراچی میں انتخابی معرکہ آج ہو رہا ہے پولنگ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گی۔
این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے کیلئے دو سو ستائیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئےہیں۔