Sunday, October 2, 2022

کراچی میں امن ہر قیمت پر بحال ہوگا ،جن کے تحفظات ہیں وہ دور کئے جائیں گے : پرویز رشید

کراچی میں امن ہر قیمت پر بحال ہوگا ،جن کے تحفظات ہیں وہ دور کئے جائیں گے : پرویز رشید
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن ہرقیمت پربحال ہوگا جن کےتحفظات ہیں وہ دورکیےجائیں گےعوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں اسلامی بینکنگ کےحوالے سے منعقدہ کانفرنس کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے پرویزرشیدکاکہناتھاکہ عمران خان کادورہ بھارت مکمل طورپرایک کھلاڑی کادورہ تھا،انہیں چاہیےتھاکہ وہ اس دورےپرسیاستدان بنتےاورکشمیر،سرکریک اورسیاچن پربات کرتے۔ پرویزرشیدکاکہناتھاکہ کراچی آپریشن کی حمایت تمام سیاسی جماعتوں نےکی ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی اس آپریشن کی مخالفت نہیں کررہے،جن کےتحفظات ہیں وہ دورکیےجائیں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات کانیب کےحوالےسےکہناتھاکہ جن کےخلاف ٹھوس ثبوت ہونگےان کےخلاف کارروائی ضرور کی جائیگی ۔