Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں امن تک آپریشن جاری رہے گا: آرمی چیف کا دبنگ اعلان

کراچی میں امن تک آپریشن جاری رہے گا: آرمی چیف کا دبنگ اعلان
December 14, 2016

کراچی (92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن تک آپریشن جاری رہے گا۔ دہشت گردوں اور ان کے سلیپر سیلز کے خلاف بلاامیتاز کارروائی کی جائےگی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کواٹرز کراچی اور رینجرز ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔ اس دوران انھیں امن و امان کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

کراچی آپریشن میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان میں ہونے والی نمایاں بہتری پر پاک فوج، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہناتھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی حب ہے اور امن و امان کی صورتحال، تجارتی ماحول اور ملک کی معاشی سرگرمیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

کراچی آپریشن میں ہونے والی کامیابیوں کے تحفظ اور باقی رہ جانے والے دہشت گردوں اور ان کے سلیپر سیلز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ شہرقائد میں پائیدار امن کے قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔ پاک فوج صوبائی حکومت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے اور تربیت کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

آرمی چیف نے سول اور ملٹری انٹیلیجنس ایجنسیوں کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ امن کے لئے پیدا ہونے والے خطرات کو پہلے ہی روک دیا جائے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی میں امن کے لئے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا۔