کراچی میں اساتذہ بھی طلبہ کو نقل کرانے لگے

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اساتذہ بھی طلبہ کو نقل کرانے لگے ۔ شاہ فیصل کے ایک امتحانی سینٹر میں طالبات فرمائش کرکے ٹیچر کو بلاتی رہیں۔
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بھی طالبات سرفہرست ہیں۔ شاہ فیصل کالونی کے نجی اسکولز کی طالبات نے نقل کا میدان بھی مار لیا۔
مرد اساتذہ کی دیکھا دیکھی، خواتین اساتذہ بھی نقل کروانے میں سہولت کار بن گئیں، بلا خوف و خطر طالبات کو بھرپور نقل کروائی، ویڈیو میں سب کچھ واضح ہو گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ اور میٹرک بورڈ کراچی نقل کی روک تھام میں بدستور ناکام ہیں، اب تک ہونے والے امتحانات میں نقل کا بازار گرم رہا اور طلبہ نے واٹس ایپ کو بھی نقل کیلئے استعمال کیا