Wednesday, November 30, 2022

کراچی میں آج درجہ حرارت سینتس ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آج درجہ حرارت سینتس ڈگری تک جانے کا امکان
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت سینتس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں سورج آج بھی شہریوں کا امتحان لے گا۔ دن بھر گرمی رہے گی۔ کم سےکم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈرکا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ شمال مغربی سمت سے آنے والی ہوائیں اٹھائیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کچھ بہتر ہونے کا امکان ہے۔