Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں آج بھی سورج تیور دکھاتا رہا

کراچی میں آج بھی سورج تیور دکھاتا رہا
October 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج بھی سورج  تیور دکھاتا رہا اور ساتھ ہی سمندری ہوائیں بھہی روٹھ گئیں۔ کراچی میں گرمی شہریوں کو پھر ستانے لگی۔ سمندری ہواؤں نے ساتھ چھوڑ دیا ۔ سورج کی تپش بڑھنے لگی تو محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ہوشیار کر دیا ۔ سورج نے آنکھیں دکھائیں تو چلچلاتی دھوپ میں شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا اور لہروں سے چھیڑ چھاڑ کی ۔ گرمی سے نجات کیلئے سمندر کنارے آنے والوں نے خوب موج مستی بھی کی اور گُھڑ سواری انجوائے کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحرہ عرب اور خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے لیکن کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ سمندری طوفان کی صورت میں پسنی، گوادر، اوڑمارہ متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کراچی میں تیز ہواؤں کی صورت میں اثرات نظر آسکتے ہیں ۔