Wednesday, November 30, 2022

کراچی میں آج بھی سورج اثر دکھاتا رہا

کراچی میں آج بھی سورج اثر دکھاتا رہا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آج بھی سورج اپنا اثر دکھاتا رہا ،  ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس کیا گیا تو شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے  اور ایسے میں کراچی والوں نے دوستوں اور فیملیز کے گروپ بناکر چُھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے سمندر کنارے رخ کیا۔ کراچی میں بارش بھی اثر نہ دکھاسکی  ، رم جھم کے بعد بھی سورج کا راج برقرار  رہا ، شہر قائد پر چھائے ہلکے بادل بھی نہ آئے کام  ، آج بھی تپتے سورج نے شہریوں کے پسینے نکال دیے ۔ چھٹی کے دن گرم موسم نے شہریوں کو خوب ستایا  ، کراچی والوں نے گرمی سے چھٹکارے کیلئے رخ کرلیا ساحل کا  ، سمندر کنارے پہنچ کر خوب موج مستیاں کرکے گرمی کا مقابلہ کیا ۔ گرمی سے تنگ شہریوں نے ابر کرم برسنے کی دعائیں مانگیں  ، تاکہ آگ برساتے سورج کے غصے سے جان چھوٹ سکے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی والوں کو انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کا جولائی سے پہلے کوئی امکان نہیں ۔