کراچی میں آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے اسکواڈپر فائرنگ

کراچی (92نیوز) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے آئی جیل گاڑی میں موجودنہیں تھے۔
واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی جیل خانہ جات کے اسکواڈ کو موٹرسائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کادورہ کیا اور نائن ایم ایم کے تین خول تحویل میں لے لئے۔