Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میڑوپولیٹن کارپوریشن کے ایک ہزار 421 ملازمین جعلی قرار

کراچی میڑوپولیٹن کارپوریشن کے ایک ہزار 421 ملازمین جعلی قرار
March 2, 2018

کراچی (92 نیوز) کے ایم سی کے 1421 ملازمین کو جعلی قرار دے دیا گیا ۔ سیکریٹری بلدیات نے سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی ۔
رپورٹ بلدیات کے اسپیشل سیکریٹری کے سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر تین ماہ تک کے ایم سی ملازمین کی اسکروٹنی اور انٹرویو کیے گئے ۔ کے ایم سی کے گیارہ ہزار 961 ملازمین کی بھرتی درست قرار پائی ۔
رپورٹ کے مطابق 517 ملازمین قوانین خلاف بھرتی کیے گئے اور 89 جعلسازی سے بھرتی ہوئے ۔ کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں پر ہر مہینے 53 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوتی ہے ۔
غیر قانونی ملازمین فارغ کرنے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی ۔