Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : میٹرک کے طالبعلم نے کلاس فیلو لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

کراچی : میٹرک کے طالبعلم نے کلاس فیلو لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
September 1, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے لسبیلہ میں میٹرک کے طالبعلم نے کلاس فیلو لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ اسکول سے دونوں کی لاشیں برآمد، مختلف کارروائیوں میں اٹھارہ جرائم پیشہ افرادزیر حراست۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سولجر بازار کے اسکول میں طالبعلم نے ساتھی طالبہ کوگولی مار کر خودکشی کر لی۔ قاتل نوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا گیا۔ خودکشی کرنے والے طالب علموں کی شناخت نمروز اور صبا کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایس پی جمشید کوارٹر نے بتایا کہ طالبعلم نمروز نے فائرنگ کر کے ساتھی طالبہ صبا کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی۔ ایس پی جمشید کوارٹر کے مطابق قاتل نوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول بھی ملے ہیں۔