Sunday, September 15, 2024

کراچی میٹرک بورڈ کا نویں جماعت کے کیمیا کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ

کراچی میٹرک بورڈ کا نویں جماعت کے کیمیا کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ
July 12, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے سائنس گروپ کا کیمیا کا پرچہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر آگیا، بارش کی وجہ سے پرچوں کی ترسیل میں مشکلات پیش آئیں۔

میڑک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں نویں جماعت کا سائنس گروپ کا پرچہ بھی آوٹ ہوگیا۔ سائنس گروپ میں کیمیا لیا گیا جو امتحانی مراکز سے پہلے سوشل میڈیا پر نظرآیا۔

دوسری جانب امتحانی مراکز میں سختی نظر آئی اورطلبا کا موبائل فونز استعمال کی اجازت نہیں دی گئی۔

جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ دوپہر کی شفٹ میں لیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں سے صرف اختیاری مضامین لئے جارہے ہیں۔