Saturday, September 21, 2024

کراچی میٹرک بورڈ میں رشوت لیکر ملازمین کو مستقل کئے جانے کا انکشاف

کراچی میٹرک بورڈ میں رشوت لیکر ملازمین کو مستقل کئے جانے کا انکشاف
October 5, 2015
کراچی (92نیوز) میٹرک بورڈ کراچی پر محکمہ اینٹی کرپشن کے چھاپے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی جس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ آفس پر چھاپے کے دوران 38 ملازمین کی پرسنل فائل قبضے میں لی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غلام بشیر میمن کا کہنا ہے کہ بورڈ آفس میں چھاپہ بھرتیوں اور ترقیوں میں بے قاعدگیوں کی اطلاعات پر مارا گیاتھا۔ میٹرک بورڈ آفس میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیے جانے میں بھی کرپشن کی اطلاعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتیوں اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیے جانے کیلئے رشوت لی گئی جبکہ رشوت لے کر ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی بھی دی گئی۔