کراچی، میٹرک امتحانات میں نقل کا سلسلہ نہ رک سکا
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں بوٹی مافیا بے لگام ہو گیا ۔ سندھ کےمختلف شہروں میں میٹرک امتحانات میں نقل کاسلسلہ نہ رک سکا ۔
امتحانی مراکزکے باہر بوٹی مافیا سرگرم ہو گیا جب کہ امتحانی سینٹرز میں موبائل فون سمیت دیگر ذرائع کا کھلے عام استعمال جاری ہے ۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا بھی سندھ کے نقش قدم پر چل پڑا ،پشاور سمیت دیگر شہروں مین بھی میٹرک امتحانات میں نقل کاسلسلہ جاری ہے ۔