Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: میری ٹائم سکیورٹی فورس کی  کھلے سمندر میں کارروائی، انسٹھ بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی: میری ٹائم سکیورٹی فورس کی  کھلے سمندر میں کارروائی، انسٹھ بھارتی ماہی گیر گرفتار
March 31, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے انسٹھ  بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ کھلے سمندر میں سر کریک کے مقام پر پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا جبکہ بھارتی ماہی گیروں کے زیراستمعال دس لانچیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو سمندرری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی حدود میں داخل کے بعد حراست میں لیا گیا۔ گرفتار انسٹھ بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔