Sunday, November 27, 2022

کراچی ميں ہاکس بے کے ساحل پر دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

کراچی ميں ہاکس بے کے ساحل پر دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
 کراچی (92 نیوز) کراچی ميں ہاکس بے کے ساحل پر دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ايک کو زندہ بچا ليا گيا۔ ریکسکیو ٹیم نے دو افراد کی لاشیں اور ایک کو بے ہوشی کی حالت میں سمندرسے نکال لیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ عبدالباسط اور 35 سالہ محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ 35 سالہ  حماد کو لائف گارڈز بچانے ميں کامياب ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق بلدیہ سعید آباد سے ہے۔ تینوں افراد اہلخانہ کے ساتھ پکنک منانے ہاکس بے گئے تھے۔