Wednesday, September 28, 2022

کراچی: مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک، نیو کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک، نیو کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی (92نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار عزیر گروپ کے دو کارندے ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ ادھر نیوکراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سیف اللہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ بلدیہ قائم خانی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور ایک زخمی ہو گیا۔