Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: مٹی کا تودہ پلاٹ میں بنی جھگیوں پر گرنے سے سات بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی: مٹی کا تودہ پلاٹ میں بنی جھگیوں پر گرنے سے سات بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) گلستان جوہر بلاک ون میں جھونپڑیوں میں سوئے تین خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ دن بھر محنت مزدوری کر کے سوئے افراد پر رات ایک بجے قریبی پہاڑی سے مٹی کا تودہ آن گرا اور تمام جھونپڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ شور پر قریبی گھروں کے رہائشی باہر نکلے اور اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں کرنے لگے۔ ریسکیو کو اطلاع ہوئی مگر امدادی ٹیمیں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے جائے حادثہ پہنچیں۔ ریسکیو آپریشن میں مدد کے لئے رینجرز اہلکار بھی آگئے۔ کرین کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہوا تو ہر گزرتا لمحہ بچ جانے والے افراد کے لئے اذیت بننے لگا۔ ملبے سے لاشیں نکلنے لگیں تو آہیں اور سسکیاں چیخ وپکار میں بدل گئیں۔ ملبے سے سات بچوں اور تین خواتین سمیت دس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق افراد میں غلام فرید، ایوب، امینہ، ریحانہ، سائرہ، خالدہ اور نسرین شامل ہیں، جن کا تعلق رحیم یار خان اور بہاولپور سے ہے۔ کمشنر شعیب صدیقی، ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی اور ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری بھی موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کہتے ہیں کہ تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔