Monday, December 5, 2022

کراچی ، موٹر سائیکل چور گروہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ‏

کراچی ، موٹر سائیکل چور گروہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ‏

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سرگرم موٹرسائیکل چور گروہ کی موٹر سائیکل چوری کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 11 میں موٹرسائیکل چورگروہ  سرگرم ہے ،دو نوجوانوں پرمشتمل گروہ وارداتیں کرنے میں مصروف ہے جب کہ پولیس روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

اسکول بیگ پہنے دو لڑکے رہائشی عمارت کے باہر سے ڈیڑھ منٹ میں موٹرسائیکل لے اڑے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس موٹر سائیکل چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔