Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : مون سون کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن شہر کی کئی سڑکیں زمین میں دھنس گئیں

کراچی : مون سون کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن شہر کی کئی سڑکیں زمین میں دھنس گئیں
July 1, 2017

کراچی (92نیوز)مون سون بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکنسندھ حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کی غفلت کے باعث کراچی کے شہریوں کے مسائل جوں کے توں ان کا منہ چڑا رہے ہیں۔ حکومتی کارکردگی کی قلعی اس وقت کھلی جب بارش کے پانی کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں دھنس گئیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں دو روز تک جاری رہنے والی بارش سے گرمی کا زورکیا ٹوٹا شہریوں کی کمر بھی ٹوٹ گئی مسائل کے انبار نے پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا۔ سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی اس وقت کھلی جب بارش کے پانی کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں دھنس گئیں۔ گلزار ہجری کے مکینوں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ انتظامیہ مزید کسی بڑے نقصان کا انتظار کر رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دھنسے والی سڑکوں کی فی الفور مرمت کی جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔