Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی :موسلا دھار بارشوں کے باعث 266مخدوش عمارتیں خالی کرنے کا حکم

کراچی :موسلا دھار بارشوں کے باعث 266مخدوش عمارتیں خالی کرنے کا حکم
July 26, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےموسلادھاربارشوں کےپیش نظرکراچی کی266 مخدوش عمارتوں کوفوری طورپرخالی کرنےکاحکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اعلامیہ کےمطابق مخدوش عمارتوں کےمکینوں سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ فوری طورپران عمارتوں کوخالی کردیں جبکہ متعلقہ اداروں سےبھی درخواست کی گئی ہےکہ مخدوش قراردی جانےوالی عمارتوں کوفوری طور پر خالی کرانےکےلئےاقدامات کئےجائیں،جن عمارتوں کومخدوش قراردیاگیاہےان میں سو سےزائد عمارتوں میں مکین تاحال رہائش پزیرہیں۔ سوسال سےزائد پُرانی عمارتیں برنس روڈ، لیاری،کھارادر،ایم اےجناح روڈ،جمشید روڈ،رام سوامی،رنچھورڑلائن،بھیم پورہ ،لکھ پتی ہوٹل،بابائےاردوروڈ،نانک واڑہ اورگلشن اقبال سمیت دیگرعلاقوں میں قائم ہیں۔