Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : موذی مرض میں مبتلا بچے کاعلاج نہ ہوسکا، حکومتی اعلان محض اعلان ہی ثابت ہوا

کراچی : موذی مرض میں مبتلا بچے کاعلاج  نہ ہوسکا، حکومتی اعلان محض اعلان ہی ثابت ہوا
December 17, 2016

 کراچی(92نیوز)حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی یقین دہانیاں محض اعلان ثابت ہوئیں،کراچی میں دل اور جگر کے موذی مرض میں مبتلا چار سال کے بچے کے علاج کا معاملہ حل نہ ہوسکا، والدین لخت جگر کی زندگی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق چار سالہ معصوم بچہ دیدار دل اور جگر کے موذی مرض کا سامنا کررہا ہے، دکھیاری ماں کہتی ہے کہ لخت جگر کی تکلیف نہیں دیکھی جاتی، خدارا بیٹے کا علاج کروایا جائے چار سالہ دیدار کے والد کا کہنا ہےکہ وزیر صحت نے علاج کا وعدہ کیا لیکن وہ وعدہ تاحال وفا نہ ہوسکا۔ معصوم دیدار کے والدین کا کہنا تھا کہ غربت کے باعث مالی مشکلات بڑھ رہی ہیں،میڈیکل بورڈ بھی بیٹے کا علاج کرنے سے معذرت کرچکا ہے، حکومت اور مخیر حضرات مدد کریں۔