Monday, October 3, 2022

کراچی: ملیر عبد اللہ گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، پانچ مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی: ملیر عبد اللہ گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، پانچ مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر عبد اللہ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ہوا جس میں پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
رات گئے کراچی پولیس نے ملیر عبد اللہ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔
اس دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔