Wednesday, September 28, 2022

کراچی : ملیر جعفر طیارکے علاقے میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

کراچی : ملیر جعفر طیارکے علاقے میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر جعفرطیارے میں ایک بار پھر بدامنی کا ہوا دی جارہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملیر جعفرطیارمیں فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہو اہے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عاصم اور حیدر، زخمی کی حسن کے نام سے ہوئی دوسری طرف لیاری سنگولین میں بھی ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ قبل ازیں  الفلاح میں مبینہ پولیس مقابلے میں  زخمی ڈاکو سمیت دو ملزم گرفتارکر لئے گئے ہیں ۔