Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: ملیر ایس ایس پی کے اسکواڈ پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد مارے گئے

کراچی: ملیر ایس ایس پی کے اسکواڈ پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد مارے گئے
January 17, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی ملیر ایس ایس پی راؤ انوارکے اسکواڈ پرحملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد مارے گئے تاہم حیران کن طور پراسکواڈ کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ مانگ لی۔

ملیر میں ایس ایس پی ملیر راو انوار کے اسکواڈ پر حملہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کہتی ہے اسکواڈ کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا

دوسری جانب سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کہتے ہیں ماضی میں ایسا خودکش حملہ آور نہیں دیکھا جو جھلس گیا ہو۔ اس نے کون سا بارود استعمال کیا یہ بھی معلوم نہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق میڈیا کی خبروں سے حملے کا پتہ چلا۔ کوشش کے باوجود راو انوار سے رابطہ نہ ہوسکا، ادھر وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کی ہے۔