Thursday, September 29, 2022

کراچی : مقامی ہوٹل میں فیشن پاکستان ویک کا آغاز

کراچی : مقامی ہوٹل میں فیشن پاکستان ویک کا آغاز
کراچی (92نیوز) کراچی کے مقامی ہوٹل میں فیشن پاکستان ویک شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ماڈلز نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کرکے شو کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق فیشن ویک میں ملک بھر سے اکیس فیشن ڈیزائنرز نے شادیوں کے سیزن اور موسم سرما کی مناسبت سے اپنے ملبوسات پیش کئے جن میں ہلکے رنگوں کا استعمال زیادہ نظر آیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس فیشن شو کو ونٹر فیسٹیول کا نام دیا گیا ہے۔ فیشن شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ فیشن شو مزید دو روز تک اپنی رنگینیاں بکھیرے گا۔